اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملکی معیشت کی بحالی کا معاملہ، وزیر اعظم نے ایپکس کمیٹی قائم کردی،ایپکس کمیٹی کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف اور عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔۔ ذرائع کے مطابق معاشی بحالی پر قائم ایپکس کمیٹی ملک میں بیرون سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرےگی ۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لئے سہولت کاری کرے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 5 بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی، سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی ان ممالک کی پاکستان سرمایہ کاری کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی آئندہ 3 سال میں ان ممالک کی سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی، ایپکس کمیٹی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروائے گی۔