اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ای سی سی نے گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت آئی پی پیز آئندہ پانچ ماہ کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئی پی پیز کو آئندہ پانچ ماہ ماہانہ 4 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے کراچی الیکٹرک کے صارفین پر ایک روپے 52 پیسے سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے سرچارج 12 ماہ میں وصول کیا جائے، ای سی سی 76 ارب روپے کے فنڈز جاری و استعمال کرنے کی منظوری دیدی۔ اعلامیہ کے مطابق گردشی قرضہ مینجمنٹ پلان کے تحت آئی پی پیز آئندہ پانچ ماہ کی ادائیگی کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئی پی پیز کو آئندہ پانچ ماہ ماہانہ 4 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق سی ڈی ایم پی کے تحت آزاد کشمیر کے واجبات کی مد میں 56 ارب کی ادائیگی کی منظوری دیدی گئی ۔حکومتی ایجنسیز کو فارماسیوٹیکل خام مال امپورٹ کرنے کیلئے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم منظورکرلی گئی ، وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 56 کروڑ 71 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی،وزارت تعلیم کیلئے 4 کروڑ روپے ایک اور گرانٹ کی بھی منظوری د ے دی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ ملازمین کے اخراجات کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری پر رینجرز کے ہیلی کاپٹر کے مرمتی کاموں کیلئے ایک کروڑ 92 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی ،آئی بی کیلئے 15 کروڑ، وزارت ہاو¿سنگ کی سمری پر 50 کروڑ روپے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کرلی گئی ۔