اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہکمزور سے کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے ،پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہے اس کی عزت و تکریم کرنا ہم سب کا فرض ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن اختلاف رائے کی آڑ میں انتشار پیھلانے کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے ، افواج پاکستان اور اپنے شہدا پر ہمیں فخر ہے۔ سمر انٹر شپ پروگرام کے انٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہسمر انٹرن شپ پروگرام کے انٹرنز کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتا ہوں ، خوشی ہے طالب علموں کو قومی اسمبلی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا ، جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتا ہے ، پارلیمان ہم سب کا ہے اس کی اچھی یادیں اپکی زہنوں میں موجود رہے گی ، جمہوریت میں عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق حاصل ہوتا ہے ، ہر عوامی نمائندے کے پشت پر لاکھوں لوگوں کے ووٹ ہیں ، کمزور سے کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے ، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج کی نسل کو جدید دنیا کے تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو محنت کرنی ہے ، ملک کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پارلیمان تمام اداروں کی ماں ہے اس کی عزت و تکریم کرنا ہم سب کا فرض ہے ، پارلیمان کی عزت اصل میں پاکستان کی عزت ہے ، طالب علموں کو قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں سے پارلیمانی نظام کے خدوخال سیکھنے کا سبق ملے گا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میری استاد تھی ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ساری زندگی جمہوریت کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ،بھٹو خاندان نے پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں دی، ہمیں ووٹ کا حق قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے دیا ، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن اختلاف رائے کی آڑ میں انتشار پیھلانے کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے ، افواج پاکستان اور اپنے شہدا پر ہمیں فخر ہے۔