اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گرمی کی شدت میں اضافے سے ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھ گئی،ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ۔ ذرائع توانائی ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 368 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 132 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔ پن بجلی کی پیداوار7ہزار 6سو میگاواٹ ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس568 میگاواٹ ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 500سو میگاواٹ ہے جبکہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 1ہزار 250 میگاواٹ ہے،سولر بجلی گھروں کی پیداوار 105 میگاواٹ،بگاس سے 145 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3 ہزار2سو میگاواٹ ہے۔