اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت قانون و انصاف نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔ بدھ کو وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3کے تحت کی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر 2023 کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔