اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے بےنظیر انکم سپورٹ شازیہ مری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو چاہتی تھیں کہ ان سے لڑنا ہے جو جمہور اور جمہوریت نہیں چاہتے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کا بیج بویا،،میثاق جمہوریت صرف دو جماعتوں کےلئے نہیں ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کےلئے ہے، فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ ہے آج انکی آج سترویں سالگرہ پورے پاکستان وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اور امت مسلمہ کی بھی پہلی خاتون وزیراعظم تھی۔آج ہمیں خوشی ہوتی ہے جب لوگ آئین کی بات کرتے ہیں۔یہ وہ جماعت ہے جنہوں نے سختیاں برداشت کیں اور ان کو ملک بھی چھوڑ نا پڑا۔اور آج ہم سترویں سالگرہ کے موقع میں بیٹھیں ہیں ایک کانفرنس میں ان کی خراجِ تحسین پیش کرنا کافی نہیں۔خواتین پولیس شٹیشن کا قیام اور خواتین جج کو یقینی بنانا ان کی ہی محنت کا نتیجہ ہے۔شہید بےنظیر بھٹو نے آئیل فیلڈ کی پروڈکشن میں اہم کام کیے۔انٹرنیشنل سیرت کانفرنس ہو یہ بھی ان کی ہی محنت کی وجہ سے ہوا۔بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈ جو ملے وہ ایسے ہی نہیں مل جاتے محنت کر نی پڑتی ہے انہوں نے اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط رکھنے کے لیے بھی محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کا بیج بویا،بےنظیر نے پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کےلئے جدوجہد کی،میثاق جمہوریت صرف دو جماعتوں کےلئے نہیں ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کےلئے ہے، بی بی چاہتی تھیںکہ ان سے لڑنا ہے جو جمہور اور جمہوریت نہیں چاہتے، جمہوریت شہریوں کو اپنے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہے ۔