لندن( نیٹ نیوز ) برطانیہ کی پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کیلئے نئی ٹریڈنگ اسکیم پر عمل شروع ہو گیا۔
اسکیم کے تحت پاکستان کو ٹیرف کی مد میں 12 کروڑ برطانوی پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔ پاکستان برطانیہ کو 94 فیصد مصنوعات ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کر سکے گا۔
برطانیہ سے مزید 156 مصنوعات پر ٹیرف ہٹانے اور سہولت ملنے کا امکان ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ میں تجارت کا موجودہ حجم 4.4 ارب پاؤنڈ ہے نئی اسکیم کے تحت پاکستان سمیت 64 ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔برطانوی وزیر برائےبین الاقوامی تجارت نے ایتھوپیا کے دورے کے دوران اسکیم کا اجرا کیا ہے۔ پاکستان سمیت دیگرممالک کوبرطانیہ کےٹریڈسینٹر کے ذریعے عالمی تجارتی نظام میں شمولیت کاموقع ملے گا۔