برلن(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین جرمنی کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے اس کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہےتاکہ دونوں ممالک کو بہتر طور پر ترقی دی جاسکے اور دنیا میں مزید مثبت سوچ پر مبنی توانائی اور استحکام لایا جا سکے۔
منگل کو جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ بات چیت کے دوران لی چھیانگ نے کہا کہ جب شولز نے گزشتہ سال نومبر میں چین کا دورہ کیا تو صدر شی جن پھنگ نے ان کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا جس میں چین جرمنی تعلقات کی مستقبل کی ترقی کی سمت کا تعین کیا گیا۔
لی نے کہا کہ بااثر ممالک کے طور پر چین اور جرمنی کو مل کر کام کرنا چاہیےجو جدیدیت کی راہ میں قابل بھروسہ اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 51 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور جرمنی نے باہمی احترام اور باہمی فائدے کے جذبے کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کےعلاوہ ہمہ جہت سٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا ہے۔
لی نے مستقبل میں چین اور جرمنی کے تعاون کے لیے ایک رہنما تصور کے طور پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی تجویز پیش کی۔