میاں چنوں:( بیورو رپورٹ )اسکول پرنسپل کی اپنے سکول کی گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ چھ ماہ تک زبردستی زیادتی طالبہ کی طبعیت خراب ہونے پر گھر والوں کوپتا چلا پرنسپل خود ہی طالبہ کو مانع حمل ادویات استعمال کرواتا رہا حالت غیر ہونے پر طالبہ اسپتال منتقل ملزم فرار تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاوّں 102 پندرہ ایل میں واقع پرائیویٹ الاارقم سکول اینڈ کالج کے پرنسپل راشد والد غلام محمد سکنہ 102 پندرہ ایل نے اپنے ہی سکول کی گیارہویں جماعت کی طالبہ چودہ سالہ مصباح کو زبردستی پانچ ماہ تک زیادتی کانشانہ بناتا رہا اور دھمکیاں دیتارہا کہ میرے پاس آپکی ویڈیو ہے اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دونگا طالبہ کی طبعیت خراب ہونے پر گھر والوں نے طالبہ کو چیک اپ کے ہسپتال ڈاکٹر کے پاس لایا گیا تو ڈاکٹر نے طالبہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی طالبہ نے بتایا کہ پرنسپل مجھے مانع حمل ادویات بھی کھلاتا رہا ہے جسکی وجہ سے میری طبعیت زیادہ خراب ہوئی بلیڈنگ نہ رکنے کی وجہ سے طالبہ بے ہوش ہو گئی ،
ورثاء نے متاثرہ کو میڈیکل کے لئے تحصیل اسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا اور کاروائی کے لئے ڈی ایس پی میاں چنوں کو درخواست دے دی ہے ،
پولیس تھانہ چھب کلاں نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 360/23 بجرم 376 ت پ تھانہ چھب کلاں اندراج کر دیا ہے.