مریدکے( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے معروف پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج ڈاکٹر سیماب سعود کی ملاقات ،پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ڈاکٹر سیماب سعود اور انکے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کو معاشی سیاسی اقتصادی سفارتی نقصان تو پہنچایا ہی جو نوجوان نسل کو گمراہ کرکے اخلاقی نقصان پہنچایا قوم اسے معاف نہیں کرے گی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کے مخصوص مائنڈ سیٹ کا نتیجہ سانحہ 9مئی کی شکل میں قوم نے دیکھا ،پاکستان کے اداروں کے خلاف نوجوان نسل کو لاکھڑا کیا لیکن اب گالم گلوچ کی سیاست کااثر اب نوجوان نسل میں کم ہونا شروع ہوچکا ہے انشااللہ یہی نوجوان نسل اب ان سے حساب بھی لے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ہمیشہ نوجوان نسل کو تعمیری سوچ دی لیپ ٹاپ آسان قرضے اسکالر شپ اور قیادت کی سوچ دی کبھی نفرت کا بیج نہیں بویا انشااللہ 2023کا الیکشن جیت کر خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے ۔