کراچی ( بیورو رپورٹ)
ضمنی الیکشن قومی اسمبلی حلقہ 240 کے انتخابات پر فوری حکم امتنائی جاری کیا جائے کالعدم قرار دے کر ری شیڈول کیا جائےامیدوار قومی اسمبلی محمد اختر روہیلہ نےعدالت عالیہ سندھ میں ائینی درخواست نمبر D-3690 داخل کردی سماعت مورخہ 13 جون کیلئے مقرر کردی گئی درخواست گزار امیدوار قومی اسمبلی محمد اختر المعروف اخترروہیلہ نے موقف اختیار کیا چیف الیکشن کمشنر ضلع کورنگی کے DRO اور RO عوامی نمائیندگی ایکٹ 1976 کی سیکشن (7) کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انہوں نے معزز عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر قبل از انتخابات دھاندلی میں ملوث ہیں اور اختیارات کا ناجائز استمال کرتے ہوئے بغیر نوٹس کے حبس بے جا میں رکھ کر ذہنی اذیت دی اور حراساں کر کے انتخابی نشان بادشاہ سے تبدیل کرکے کرکٹ وکٹ کردیا
انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نمائیندگی ایکٹ 1976 کی سیکشن (21) کی خلاف ورزی کی ہے ریٹنگ افسر کو انتخابی نشان کی تبدیلی کے اختیارات حاصل نہیں ہیں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ نمائیندگی ایکٹ 1976 کی سیکشن (7) کے تحت ریٹنگ افسر کی فرائض منصبی میں شامل ہیں کہ وہ حلقہ میں الیکشن قانون اور ایکٹ کے مطابق کرائیں انہوں نے معزز عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نمائیندگی ایکٹ 1976 کی سیکشن (70) کے تحت انتخابی عمل کو کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے انہوں نے عدالت سے *استدعا کی کہ نمائیندگی ایکٹ 1976 کی سیکشن (a) (70) کے تحت انتخابی عمل کو کلعدم قرار دے کر نمائیندگی ایکٹ 1976 کی سیکشن (12) کے تحت انتخابی عمل کو ری شیڈول کیا جائے اور انتخابات کو *الیکشن قوانین ایکٹ اور رولز کے مطابق کئے جائیں
الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے