کراچی (نمائندہ خصوصی )پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پیداوار بند کردی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاک سوزوکی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔دستاویز میں کہا گیا کہ پاک سوزوکی نے 8 جولائی تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاک سوزوکی نے پلانٹ کی بندش سے آگاہ کرنے کا مراسلہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاک سوزوکی کے پاس خام مال ختم ہوچکا ہے ان کے پاس خام مال پورا نہیں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کے امپورٹڈ پارٹس کی قلت ہے۔