کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی امداد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ رقم سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی امداد پر خرچ ہو گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران اس حوالے سے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے فنڈز کے معاملے پر سینئر وزراء سے مشاورت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں وفاقی وزرائ رانا ثناء اللہ ،احسن اقبال ،اسحاق ڈار،ایاز صادق، مریم اورنگزیب معاون خصوصی عطائ تارڑ و دیگر نے شرکت کی ۔مشاورتی اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے فنڈز کے معاملے پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے اس معاملے پر شرکاءکو بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے جلد اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کردی۔