لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی ہو گئی تھی۔پرویز الٰہی نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے سے میرا کوئی تعلق نہیں، سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پراسیکیوشن کے پاس بھی کوئی ثبوت موجود نہیں، استدعا ہے ضمانت پر رہا کیا جائے۔