اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ،دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈران و اراکین کی تنخواہوں اور مراعات کےلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 13ارب روپے مختص کر دئیے گئے ،قومی اسمبلی کےلئے 8ارب 30کروڑ جبکہ سینیٹ آف پاکستان کےلئے 5ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، سب سے زیادہ اضافہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر ،چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جار ی ہونے والے دستاویزت میں اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سمیت اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر چیرمین و ڈپٹی چیرمین اوردونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈران کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کےلئے دونوں ایوانوں سے بلز کی منظوری سے قبل ہی اضافی رقم مختص کردی گئی ہے دستاویزات کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران اراکین اسمبلی کےلئے 1ارب 35کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مالی سال کےلئے یہ رقم بڑھا کر 1ارب 48کروڑ روپے کردی گئی ہے اسی طرح سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کےلئے موجودہ مالی سال کے دوران 9کروڑ 13لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جبکہ اگلے مالی سال کےلئے تنخواہوں اور مراعات میں 3گنا اضافہ کرکے 26کروڑ 49لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلئے موجودہ مالی سال کے دوران 3کروڑ 87لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مالی سال کےلئے 4کروڑ 7لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں اسی طرح کشمیر کمیٹی کے لئے مختص رقم 9کروڑ 44لاکھ روپے سے بڑھا کر اگلے مالی سال کےلئے 11کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کردی گئی ہے دستاویزات کے مطابق اراکین سینیٹ کےلئے موجودہ مالی سال کے دوران 56کروڑ 35ہزار روپے سے زئد مختص ہیں جبکہ اگلے مالی سال کےلئے65کروڑ 11لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں اسی طرح چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے لئے موجودہ مالی سال کے تحت 6کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد مختص ہیں جبکہ اگلے مالی سال کےلئے 11کروڑ 79لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح سینیٹ میں قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کےلئے موجودہ مالی سال کے دوران 6کروڑ 10روپے جبکہ اگلے مالی سال کےلئے 7کروڑ 59لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔