کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ترقی لازم و ملزوم ہے۔ اب پاکستان کے آسمان پر ایئر ٹیکسی چلے گی۔کیا آپ نے آسمان پر ٹیکسی اڑتے دیکھی ہے، اگر نہیں تو اب جلد ہی پاکستان میں آسمان پر فضائی ٹیکسی اڑتی دیکھی جاسکے گی اس میں ایمرجنسی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔کیپٹن عاصم نواز اور کیپٹن حمزہ کے مطابق فضائی ٹیکسی سروس میں آن لائن ٹکٹ بک ہوں گے اور چار سے چھ افراد سفر کرسکیں گے۔ سہولت سے مریضوں کے ساتھ کاروباری حضرات اور دیگر افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔ایئر ٹیکسی دس ہزار فٹ بلندی پر پرواز کرے گی، جدید سہولت نواب شاہ، سکھر، موئنجوداڑو، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے چھوٹے ایئرپورٹس کے لئے ہوگی۔ایئر ٹیکسی کی تعداد ابتدا میں کچھ کم ہے لیکن جلد ہی انھیں چودہ تک بڑھا دیا جائے گا۔ ایئر ٹیکسی سروس سے عوام کو آسانی کے ساتھ نقل و حمل کا تیز ترین ذریعہ میسر آئے گا۔یاد رہے کہ نجی کمپنی اسکائی ونگز ایک غیرملکی سرمایہ کار کے ساتھ مل کر کراچی میں بھی جدید سہولت کا آغاز کررہی ہے۔ اس حوالے سے معاہدے پردستخط کیے جاچکے ہیں۔