کراچی(نمائندہ خصوصی) ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2023 تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.523 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر4.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔مئی میں خام تیل کی درآمدات کاحجم385 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مئی کے 529ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29 فیصدکم ہے۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر39 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل میں خام تیل کی درآمدات کاحجم 277 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں بڑھ کر385 ملین ڈالر ہوگیا۔