کوٹلی(نمائندہ خصوصی) سانحہ یونان پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میںہونے والے فیصلہ کے روشنی میں آزاد کشمیر بھر میںاتوار18جون کو پرچم سر نگوں رہا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو وزارتِ خارجہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے ڈیڈ باڈیز کو واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔