کراچی (نمائندہ خصوصی )سمندری طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی، جیوانی اور کیٹی بندر کے ساحل کچرے سے بھر گئے۔سائیکلون اور اونچی لہروں کے باعث سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا جس سے ساحلوں پر گندگی اور تعفن پیدا ہوگیا ہے۔کوڑے میں لکڑی کے بڑے تختے، چپلیں، جوتے، بڑی تعداد میں پلاسٹک اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔موسمی تبدیلی، ہواوں کی تیزی اور چاند کی روشنی کی وجہ سے طوفانی لہریں پیدا ہوئیں۔