لاہور (نمائندہ خصوصی ) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ( پیر ) ہوگا،جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 19 جون بروز پیر کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔ نماز عصر کے بعدمحکمہ موسمیات کراچی کے دفترمیں اجلاس ہوگا، وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سیدعبدالخبیرآزادصدارت کریں گے۔کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20جون یا بدھ 21جون کو ہو، اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔خیال رہے کہ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔سی ڈی پی سی رپورٹ میں کہا گہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18جون کی شب9بج کر 37منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔