اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )او جی ڈی سی ایل نے ولی بیٹانی آئل اینڈ گیس فیلڈ سے پیداوار کا آغاز کردیا۔ترجمان کے مطابق اوجی ڈی سی ایل 100 فیصد ورکنگ انٹریسٹ کے ساتھ بیٹانی ایکسپلوریشن لائسنس کا آپریٹر ہے۔ ترجمان نے کہاکہ و لی (بیٹانی) فیلڈ سے ایس این جی پی ایل ترسیلی نظام میں گیس پیداوار کا آغاز ہوگیا۔ترجمان نے کہاکہ گیس کی پیداوار 10 ایم ایم سی سی ایف ہوگی، تیل کی پیداوار 1000 بی بی ایل ایس /یومیہ ہوگی۔ ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل اگلے چند ماہ کے دوران کنواں، ولی ڈیپ نمبر 1 اور کنواں ولی نمبر 2 کی کھدائی شروع کرے گی، ترجمان کے مطابق مالی سال 2023-24 کے اختتام تک مکمل پیداوار پر بچت 176 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔