کراچی(نمائندہ خصوصی) وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صحت بجٹ کی رقم بڑھائی ہے، ٹراما سینٹر پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ 128.5 بلین روپے کراچی کے ہیلتھ بجٹ میں شامل ہیں۔انہوںنے کہا کہ ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے پروگرام میں پیسے بڑھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر پیپلز پارٹی کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے، ٹراما سینٹر میں اب تک 1.7 بلین مریضوں کا علاج ہو چکا ہے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ ایمبولینس سروس میں 2.95 بلین کا بجٹ رکھا ہے، اسی سال 60 ایمبولینسز کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔