کراچی( اسٹاف رپورٹر )
کسٹم انٹیلیجنس نے 10 روزہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد کاروائیوں میں 303 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی سگریٹس برآمد کرلی،تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس فیض احمدچدھڑ کے احکامات پر سگریٹ اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے کسٹم انٹیلیجنس نے گزشتہ دس دنوں کے دوران ملک گیر کارروائیوں کے دوران 303 ملین مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ قبضے میں لے لی سب سے بڑی کاروائی بلوچستان میں کی گئی جہاں کسٹم انٹیلیجنس نے 114.2 ملین روپے مالیت کے غیر ملکی برانڈز کی 4,280,000 سگریٹس ضبط کی جبکہ صوبہ سندھ میں آٹھ کارروائیوں کے دوران 69.7 ملین روپے مالیت کے اعلیٰ برانڈز کی 1,420,700 سگریٹس ضبط کی اسی طرح پنجاب میں کارروائیوں کے دوران کسٹمز انٹیلیجنس کی ٹیم نے اسمگل شدہ 1,294,000 سگریٹس برآمد کی جن کی مالیت 75.3 ملین ہے اسی طرح کے پی کے کسٹمز انٹیلیجنس نے 43.9 ملین روپے مالیت کی 1,155,000 اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلی گئی ترجمان کسٹم انٹیلیجنس کے مطابق مجموعی طور پر گزشتہ دس دنوں کے دوران کسٹمز نے اسمگل شدہ 8,149,700 سگریٹس ضبط کی جن کی مالیت 303 ملین بنتی ہے اس سے موجودہ مالی سال 2022-23 میں کسٹم انٹیلیجنس کے ذریعے اسمگل شدہ سگریٹوں کی ضبطگی کی کل تعداد 33,994,850 تک پہنچ گئی جس کی مالیت 1324 ملین ہے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ نے کسٹمز انٹیلیجنس کوئٹہ،کراچی،ملتان،گوادر، حیدرآباد،لاہور،راولپنڈی اور پشاور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ انسانی وسائل اور لاجسٹکس کی کمی کے باوجود کسٹمز انٹیلی جنس بالعموم اسمگلنگ کے تدارک اور بالخصوص سمگل شدہ سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر طریقے سے کوششیں کررہی ہے۔