کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی پریس کلب کا شہر قائد سمیت وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے، کراچی پریس کلب کی پورے ملک میں ایک الگ پہچان ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ کراچی پریس کلب سمیت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداران اپنی پرانی روایات کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں کی فلاح و بہبود، صحافتی اداروں کی مظبوطی سمیت وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، استحکام اور صوبہ سندھ خصوصا کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، اس کے علاہ ایل ڈی اے اسکیم 42 صحافی کالونی میں پانی کی فراہمی کا مسئلا جلد حل کیا جائے گا اور اس ضمن میں مشترکہ دورہ کرکے فوکل پرسن بھی مقرر کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، نائب صدر مشتاق سہیل، سیکرٹری شعیب احمد، جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان، خزانچی اہتشام سعید پاشا، میمبراں گورننگ باڈی شمس کیریو، ذولفقار علی واہوچو، کلثوم جہاں، محمد فاروق سمیع، ذولفقار علی راجپر، سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اے ایچ خانزادہ، قائم مقام صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور خواجہ منصف، سیکریٹری نعمت خان، میمبراں گورننگ باڈی کراچی یونین آف جرنلسٹس سید فریم عالم، سہیل رب خان سمیت سینئر صحافیوں حنیف اکبر، طارق متین، عاصم بھٹی سے کراچی پریس کلب میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سی ای او واٹر بورڈ نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے مشترکہ تعاون سے واٹر بورڈ میں جدید طرز کی اصلاحات لانے کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ نئی اصلاحات آنے سے شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام میں کافی بہتری آئے گی، اس ضمن میں واٹر بورڈ کی جانب سے شہریوں کو پانی اور سیوریج کے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹر متعارف کیا جارہا ہے، انکا کہنا تھا سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ کا واٹر بورڈ کو بہتر اور مظبوط بنانے میں اہم کردار ثابت ہوگا کیونکہ کارپوریشن ایکٹ کے تحت واٹر بورڈ کو مختلف اداروں سے بقایا جات کی وصولی کے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں، جس سے واٹر بورڈ میں کافی بہتری آئے گی اس کے علاہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے درپیش تمام مسائل کے فوری طور حل کرنے میں کافی مدد ملے گی، انہوں نے کہا واٹر بورڈ نے اپنے منصوبوں سکشن اور جیٹنگ مشینوں میں فلیٹ مینجمنٹ پورٹل کا بھی آغاز کرنے جارہا ہے جس سے جیٹینگ و سکشن مشینوں میں ٹریک سسٹم نصب کیے جائیں گے، اس کے علاہ واٹر بورڈ سینٹر آف ریفارم اور ریسرچ اینڈ انوویشن بلڈنگ بھی تعمیر کی جائے گی، سی ای او واٹر بورڈ نے سینئر صحافیوں کو بتایا کہ صنعتکار اور فیکٹری مالکان واٹر بورڈ کی سروسز استعمال کرتے ہیں مگر واٹر بورڈ کو بل ادا نہیں کرتے اس لیے انکا کو بھی چاہیے کہ واٹر بورڈ کے بلز بروقت ادا کریں تاکہ انہیں مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اس لیے میں آپ تمام معزز صحافی حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنی ماہرانہ رائے سے ہمیں آگاہ کرتے رہیں تاکہ ہم سب مل کر شہر قائد میں مزید بہتری لا سکیں، اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے سی ای او واٹر بورڈ کو کراچی پریس کلب آمد پر سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا اور انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل یقین دلایا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے واٹر بورڈ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا، انہوں نے سی ای او واٹر بورڈ کی تقرری کو شہر کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں واٹر بورڈ ایک مثالی اداراہ بن کر سامنے آئیگا.