اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مہتاب عباسی اور مفتا ح اسماعیل کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے غیر اعلانیہ احتجاج کرتے ہوئے شرکت نہیں کی ۔تفصیل کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا جس میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے ۔اجلاس میں پارٹی پالیسیوںپر تنقید کرنے والے رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی، مہتاب عباسی اور مفتا ح اسماعیل کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم ان رہنماﺅں نے غیر اعلانیہ احتجاج کیا اور اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے نام لئے بغیر سخت پیغام دیا گیا ۔انکا کہناتھا جو لوگ آج اسحاق ڈار کیخلاف باتیں کررہے ہیں ان کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہماری ٹیم ایک طرف ملک کی ترقی کیلئے دن رات ایک رات کررہی ہے دوسری طرف اس طرح کے لوگ پارٹی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان کو اب پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔