اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی منصوبہ اٹھالیں اس پر (ن )لیگ اور نواز شریف کا نام درج ہوگا، نواز شریف کا دور ملکی تاریخ سے نکال دیں تو کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مشکل ترین حالات کے باجود اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو چلایا،اقتدارجانے پرنوازشریف نے کبھی امریکا سے مددنہیں مانگی،جوایماند داری کے بھاشن دیتاتھاوہ کرپشن میں لتھڑاپڑاہے، ۔جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف یہاں بیٹھے ہرشخص کے دل میں بستے ہیں،آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اپنی سرپرستی سے نوازا،تمام منتخب اراکین کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتی ہوں،شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مشکل ترین حالات کے باجود اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو چلایا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو شہباز شریف نے سہارا دیا، شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا صدر مانا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) قائد اعظم کی وراثت کی امین ہے، نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کو عوامی جماعت بنایا، مشکلات کے باوجود نواز شریف نے صبر اور اعلیٰ اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا، نواز شریف اس ملک کا بیٹا ہے، ملک کو بنانے والے ہاتھ کبھی بھی ملک کو نقصان نہیں پہنچاتے۔