سرگودھا (نمائندہ خصوصی)پی ڈی ایم کے رہنماءو جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فتنہ کی سیاست کو فروغ دینے والے کو لوگ ایسے چھوڑ کر جارہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وقت آچکا ہے ۔ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم و جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن نے سرگودھا کے پارٹی رہنماءراﺅعبدالقیوم و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا محب وطن اور کارکنان کا شہر ہے جہاں کے لوگوں نے ہمیشہ محبت دی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو مشکل سے نکال کر ریلیف فراہم کرنے کی طرف گامزن ہے اور مختلف اشیا کی قیمتیں اور ڈالر کے ریٹ بتدریج کم ہورہے ہیں اگر فتنہ حکومت نہ آتی تو جس طرح پاکستان ترقی کررہا تھا آج یہ اہم ترین معاشی لحاظ سے بہترین ممالک میں شمار ہونا تھا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران کو ریڈ لائن قرار دینے والے آج پی ٹی آئی کو ایسے خیر آباد کہہ رہے ہیں جیسے آندھی میں شاپر جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ان کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی پر امن سیاست کو گالی گلوچ اور تشدد میں تبدیل کرنیوالے کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا وقت آچکا ہے ۔ملاقات میں راﺅ عبدالقیوم نے مولانا فضل الرحمن کوسرگودھا آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد سرگودھا آنے کا وعدہ کیا ہے۔