اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)توشہ خان سکینڈل میں نیب انکوائری کیلئے طلب کئے جانے پر چیئرمین پی ٹی آئی خود پیش نہ ہوئے انہوں نے بیرسٹر گوہر کے ذریعے نیب کو تحریری جواب جمع کروادیا ،توشہ خانہ انکوائری میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ انکوائری کیس میں تحریری جواب میں نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق 50کروڑ روپے سے کم رقم کے کیس پر نیب کا دائرہ اختیار نہیںہے توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت کا تعین کابینہ ڈویژن کا کام ہے ۔ عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ آج پیش نہیں ہو سکتا، نیب بلائے تو 19 جون کو پیش ہو جاو¿ں گا۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم تحائف کی مالیت کا تعین نہیں کرایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ نیب نے چیئرمین تحریک انصاف پر تحائف کی مالیت کا تعین پر اثرانداز ہونے کا الزام عائد کیا تھا چیئرمین تحریک انصاف پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام درست نہیں۔