اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سربراہ پری ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے بجٹ 2023-24 میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے اذالے کے اقدامات کی شمولت کو سراہا۔ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماوں نے وزیرِ اعظم کے خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف کی۔