کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے سجاول،جاتی اور شاہ بندر کے طوفان متاثرین کے لئے کھانا روانہ کردیا گیا، یہ تیار کھانا 20 ہزار متاثرین کو ریلیف کیمپوں اور دیگر مقامات پر تقسیم کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، کراچی کی ساحلی پٹی کے متاثرین کو بھی تیار کھانا بھیجا جارھا ہے، گذشتہ روز ابراہیم حیدری خود کھانا لے کر گیا تھا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ متاثرین کی زندگیوں میں طوفان سے قبل طوفان آچکا ہے ، جبکہ روزگار کی بندش کے باعث ان کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہرممکن مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔