باکو (نمائندہ خصوصی )پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مفاہمتی قرارداد پر دستخط کر دیئے گئے ۔ جمعرات کو وزارت تجارت پاکستان اور وزارت اقتصادیات آذربائیجان کے درمیان تجارت کی مفاہمتی قرارداد پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیرِ تجارت سید نوید قمر اور آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات میکائیل جباروف نے قرارداد پر دستخط کئے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے ۔تجارت کی مفاہمتی قرارداد پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بالخصوص توانائی کے شعبے میں تجارتی ہجم میں اضافہ ہوگا۔