اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے تحریک لبیک پاکستان کی مذاکراتی کمیٹی نے دوسری ملاقات کی جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ گستاخان رسول کا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا۔ملاقات میں تحریک لبیک کے وفد میں ڈاکٹر شفیق امینی، غلام عباس فیضی، مفتی محمد عمیر الازہری، مولانا غلام غوث بغدادی اور جیلان شاہ شامل تھے ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ گستاخان رسول کا غیر جانبدارانہ اور اسپیڈی ٹرائل کیا جائے گا، سوشل میڈیا سے گستاخانہ اور غیر مہذب مواد ہٹانے کیلئے فلٹریشن نظام لگایا جائےگا، مقدسات اسلام کی تضحیک کو روکنے کیلئے پہلے سے موجود ادارہ کی صلاحیت اور استعداد کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ وہ اپنے کام کوموثر طریقے سے سرانجام دے سکے،نیزBlasphemy Departmenکے باقاعدہ قیام کی طرف قدم اٹھایا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ Working Daysمیں امریکی حکومت کےنام خط جاری کرے گااور ا±ن کی وطن واپسی کے لیے حکومت مزید سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی۔اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے خلاف پیمرا اور پی ٹی اےکے تمام نوٹیفیکیشنز کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق 295 سی کے ملزمان پر 7 ATA کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے اور دیگر مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں۔