راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلئے36کروڑ روپے میں میئر کراچی مہنگا سودا نہیں۔شیخ رشید نے ٹویٹ کیاکہ36کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کےلیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے، میں نے ہفتہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دوبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ حافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گا،حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگاکہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خریدنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے،مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔