باکو( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ذگولبا صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2روزہ سرکاری دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں ذگولبا صدارتی محل گئے جہاں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باکو میں آذر بائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف کے مزار پر حاضری دی۔وزیر اعظم نے آذربائیجان کے قومی رہنما کو ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔