بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ اصولی طور پر چینی کرنسی میں خام تیل کی تجارت کیلئے ہمارا راستہ کھلا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے یہ بیان خام تیل خریداری کیلئے پاکستان کی روس کو چینی کرنسی میں ادائیگی پر دیا ہے۔چین کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور روس کے درمیان ان کی خودمختاری کے دائرہ کار میں معمول کا تجارتی تعاون ہے۔واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس کو خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کرنے کی تصدیق کی تھی۔