اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی ایمنسٹی پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔کمشنرایس ای سی پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے پر ذرائع آمدن نہ پوچھنا ایمنسٹی تصور ہوگی، اس اسکیم سے ٹیکس چوری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نان ٹیکس آمدن پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ سال پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے 869 ارب روپے کی آمدن مشکل ہے، رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے، رواں سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 550 ارب روپے اکٹھے ہوسکے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اراکین نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی سفارش کردی ہے۔