بیجنگ( نمائندہ خصوصی )
ارجنٹائن کے کپتان، مشہور فٹ بالر لیونل میسی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایئرپورٹ پر دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف عالمی دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے بیجنگ پہنچے تھے جہاں انہیں چینی پولیس نے ویزا نہ ہونے کے باعث حراست میں لے کر تفتیش کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹار فٹ بالر لیونل میسی ارجنٹائن اور اسپین دو پاسپورٹ کے حامل ہیں، انہیں ویزے کا اجرا ارجنٹائن کے پاسپورٹ پر ہوا تھا تاہم اسٹار فٹ بالر ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے تقریباً 30 منٹ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا، انہوں نے یقین دہانی اور قانونی کارروائی مکمل کرکے اسٹار فٹ بالر کو انٹری ویزا جاری کرکے جانے کی اجازت دے دی۔