کراچی( کامرس رپورٹر )
انڈس موٹرکمپنی ( ایم سی) نے دنیا کے ساتھ مل کر ساتویں یواین گلوبل روڈ سیفٹی وویک بھرپور انداز سے منایا۔آئی ایم سی اس طرح کا اقدام اٹھانے والا پاکستان کی تاریخ میں پہلا آٹوموبیل مینو فیکچرر بن گیا۔ ”میں ہوں روڈ سیفٹی لیڈر“ کے نعرے کی پوری کمپنی میں گونج سنائی دی کیونکہ ہفتہ پر مشتمل مہم کے دوران ملک بھر میں محفوظ روڈز کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ہفتہ کا آغاز آئی ایم سی کے سی ای او علی اصغر جمالی کے چار ہزار سے زائد ملازمین کی پوری ٹیم کیلئے ویڈیو پیغام سے ہوا جس میں انہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھنے کی ضرورت اور اس حقیقت کا احساس کرنے پر زور دیا اور کہا کہ روڈ سیفٹی ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ملازمین کو روڈ سیفٹی لیڈرز بننے کی بھی دعوت دی۔آگاہی مہم کے حصہ کے طور پر آئی ایم سی نے کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک مخصوص لینڈنگ پیج بھی لانچ کیا جہاں صارفین روڈ سیفٹی کے بارے میں اپنی معلومات کا تجزیہ کرسکتے ہیں اور ٹویوٹا روڈ سیفٹی لیڈر بننے کیلئے بیج حاصل کرسکتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”پاکستان کا شمار دنیا میں حادثات کی بہت زیادہ زیادہ شرح والے ممالک میں ہوتا ہے جہاں 75فیصد حادثات معاشی پیدواریت کے دور میں ہوتے ہیں۔سڑکوں پر جو کچھ ہوتا ہے وہ مایوس کن صورتحال ہے جس میں شہری ذمہ داری کا فقدان نظر آتا ہے۔مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ انفرادی سطح پر رویہ میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے۔روڈ سیفٹی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم مل کر روڈ سیفٹی کے حوالے سے تبدیلی لاسکتے ہیں اور اپنے اور ہمارے اردگرد رہنے والوں کیلئے زیادہ محفوظ اور پائیدار شہر تشکیل دے سکتے ہیں۔گلوبل وویک کے حوالے سے مہم ہمیں ٹویوٹا روڈ سیفٹی لیڈرز کے طوپر روڈ سیفٹی کی آواز بننے کیلئے کمپنی کے اندر اور باہر لوگوں تک رسائی کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔
آئی ایم سی کے روڈ سیفٹی ایمبسیڈر نیاز ملک نے مختلف طریقوں سے روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گلوبل وویک کے دوران کمپنی کے ملازمین کے ساتھ نیاز ملک کی ورچوئل اور انٹریکٹو بات چیت سے ملازمین میں اس حوالے سے کافی دلچسپی پیدا ہوئی کیونکہ انہوں خود کے ساتھ پیش آنے والے خطرناک حادثے اور زندگی کو بدلنے والے تجربے کے ذریعے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کیلئے کردارادا کیا۔
وویک کے دوران دیگر سرگرمیوں میں 100,000 کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے اثر انگیز پیغامات ارسال کرنا، وین ٹرانسپورٹ سٹاف کیلئے مخصوص آگاہی سیشنز اور روڈ سیفٹی کے فروغ میں ان کی فعال شمولیت کویقینی بنانا شامل ہے۔ مہم میں زبردست جذباتی احساس پیدا کرنے کیلئے آئی ایم سی نے آئی ایم سی کے ملازمین کو حادثات میں بچ جانے والے افراد کی متعدد کہانیاں بھی دکھائیں جو حادثات کا شکار ہوئے اور مشکلات پر قابو پایا۔ یہ حوصلہ مند افراد روڈ سیفٹی کی جذبہ سے بھرپور آواز اور دوسرے لوگوں کیلئے ایک مثال بنے کہ وہ اپنے پیاروں اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ڈرائیونگ کی ذمہ دارنہ عادات کو اپنائیں۔آئی ایم سی کی ساتویں یو این گلوبل روڈ سیفٹی وویک کے دوران اولین کوششوں نے آٹو موبائل انڈسٹری اور دنیا میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔غیر متزلزل عزم کے ساتھ آئی ایم سی روڈ سیفٹی کے کلچر کی تشکیل اور اس یقین کو تقویت دینے میں محرک کے طورپر اپنا قائدانہ کردار جاری رکھے گاکہ ہر فرد میں مثبت تبدیلی لانے کی طاقت رکھتا ہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا چشمہ گوٹھ ابراہیم حیدری کا ہنگامی دورہ