کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سمندری طوفان بپر جوائے کے باعث ممکنہ آندھی اور بارشوں کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے 14 جون اور 15جون کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔