اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ کو ) آذ ربائیجان کے دورے پر روانہ ہونگے ۔ انکے ا س دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گیس سمیت دیگر تجارتی امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیراعظم کل (جمعرات) اور جمعہ کا دن باکو میں گزاریں گے جہاں وہ آذ ری صدر سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ دو رے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف یادداشتوں پر دستخط اور معائدوں پر بات چیت ہو گی ۔