اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف نے بجٹ 2023-24کو نوجوانوں کی ترقی ، کاروبار اور و ز گارکا تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسیوں کو مٹانا ، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی ،آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا،کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباری قرضہ جات سے کسان ،نوجوان اور پاکستان خوش حال ہوں گے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ 2023-24 نوجوان کی ترقی کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ مایوسیوں کو مٹانا ، ملک و قوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہو گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سے ترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور نوجوان کا مستقبل سنوارنا ہمیشہ کی طرح میری اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ آئی ٹی، زراعت، صنعت میں کاروبار کے آغاز سے نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی کے معمار بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ، چھوٹے اور رعایتی قرض دے رہے ہیں ،نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بجٹ میں آئی ٹی کاروبار میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 2 ہزار ارب روپے سے زائد کسان پیکج سے زراعت اور کسان کی بہتری کا سفر مزید تیز ہوگا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ 2023-24 کے ذریعے زرعی شعبے کے لئے مراعات جاری رکھیں گے ،اِن اقدامات سے غذائی تحفظ حاصل ہوگا، نوجوانوں کو زرعی ترقی میں حصہ دار بنارہے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہاکہ کسانوں، نوجوانوں کو زرعی اور کاروباری قرضہ جات سے کسان ،نوجوان اور پاکستان خوش حال ہوں گے