اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سپیکر کے ناموس رسالت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی عوام کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ناموس رسالت مآب کے لئے پوری امت مسلمہ متحد ہے، پورا پاکستان اس مسلئے پر ایک آواز ہے ۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کو مل کر گستاخوں اور بدزبانوں کے خلاف اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برداری اور خاص کر اقوام متحدہ بین المذاھب ہم آہنگی اور مقدس ہستیوں کے احترام پر متفقہ حکمت عملی اختیار کرے ۔ انہوں نے کہاکہ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔