کراچی(نمائندہ خصوصی )ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر شاہ بندر سجاول، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کاہنگامی دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے سرحدی سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈر زکے خصوصی اجلاس کی صدارت کی،ڈی جی رینجرزسندھ کی ہدایت پرساحلی علاقوں سے متصل عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔رینجرز اور سول انتظامیہ کی جانب سے عوام کے محفوظ انخلا کے لیے لاﺅڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کرائے گئے ۔ڈی جی رینجرز سندھ نے سمندری پٹی سے متصل آبادیوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا میں سول انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی مدد کے لیئے ہدایات جاری کیں۔ڈی جی رینجرزسندھ نے علاقہ سیکٹر کمانڈر ز کو شہریوں کے لیئے فری میڈیکل کیمپ اور امدادی اشیا کی منظم ترسیل کے لیئے سول انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایات بھی جاری کیں۔ڈی جی رینجرز سندھ نے ڈسٹرکٹ لیول پر سول انتظامیہ کے ساتھ کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایات جاری کی اورشہری کسی بھی ناگہانی صورتحال میں رینجرز ہیلپ لائن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مدد گارWhatsaap نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی