اسلام آباد ( نیٹ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے حکومت میں 50 روز ضائع کر دیئے ہیں،پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ،سعودی عرب، یو اے ای اور ترکی سے پیسے مانگے گئے،ہماری حکومت میں نوجونواں کو روزگار مل رہا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کہا کہ مفتاح اسماعیل اب کہہ رہے ہیں کہ چاکلیٹ نہ کھائیں، ہماری حکومت میں نوجونواں کو روزگار مل رہا تھا، اس حکومت نے 60دنوں میں معاشی، سماجی اور سیاسی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ اکتوبر میں الیکشن کرانے کو تیار ہیں، مریم نواز نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اشارہ دیا کہ ان میں 2 دھڑے ہیں، ایک کہہ رہا ہے کہ الیکشن کرائیں جب کہ دوسرا کہہ رہا ہے نہیں۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ہے، ان لوگوں نے سعودی عرب، یو اے ای اور ترکی سے پیسے مانگے، ہم روس اور چین سے بھی اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا پیسہ بیرون ملک میں موجود ہے، یہ لوگ ایسے ری ایکشن دیتے ہیں جیسے یورپ کے غلام ہیں، ہم روس سے ہر چیز کو مکمل کرنے کے بعد گئے تھے۔