اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ طوفان کے پیش نظر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ایک انٹرویومیں ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان نے کہا کہ طوفان کے پیشر نظر شہر سے بل بورڈز ہٹائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ نے بھی شہر میں بل بورڈز لگانے سے منع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تیز بارشیں ہوئیں تو سسٹم فعال ہیں، انڈرپاسز کو صاف کیا جارہا ہے اور پمپنگ مشینیں بھی موجود ہیں، 17 ایسے علاقوں میں مشینیں پہنچادی ہیں جہاں بارش کے بعد پریشانی ہوتی ہے، بلدیہ عظمیٰ، فائر بریگیڈ اور میونسپل ڈیپارٹمنٹ الرٹ ہیں، کوئی بھی ایسی چیز ہوگی تو بہت احسن طریقے سے نمٹیں گے۔