اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرونا وائرس ازخودنوٹس نمٹا دیا ۔پیر کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کرونا اب عالمی سطح پر وباءنہیں رہی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ وباءختم ہوگئی ہے تو ازخودنوٹس بھی نمٹا دینا چاہیے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ کرونا سے جو سبق حاصل ہوئے انہیں مستقبل کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کے حوالے سے تو قانون سازی بھی ہوچکی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا عدالت کی دی گئی تمام ہدایات پر عمل ہوچکا ہے؟ ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ عملدرآمد رپورٹس جمع کروا چکے ہیں۔ بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کیس نمٹا دیا ۔