کراچی (نمائندہ خصوصی) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت سمندری طوفان کے پیش نظر متوقع بارشوں کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ،اجلاس میں سی ای او کے الیکٹرک، حیسکو چیف اور متعلقہ افسران شریک وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر متوقع بارشوں اور طوفانی ہواں کے باعث فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کمپلین سیل قائم کیے جائیں بجلی کی تنصیبات سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے عوامی آگاہی کے لیے کمپلینٹ سیل کے فون نمبرز میڈیا پر شایع کیے جائیں متوقع طوفانی صورتحال میں عوام بلاوجہ گھروں سے باھر نہ نکلیں بجلی تنصیبات سے دور رہیں امتیاز شیخ نے کہا کہ اپنے مال مویشی کو بجلی کے پولوں سے ہرگز نہ باندھیں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متوقع ہنگامی صورتحال میں اپنے حکومت کا ساتھ دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں