سرگودھا(نمائندہ خصوصی) زائرین سے بھری بس بریک فیل ہو جانے سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گرنے کے حادثہ میں 9 افراد جاںبحق اور تیرہ افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے۔ نیریاں عرس سے واپس گوجرانولہ جانے والی زائرین کی بھری بس ناڑ (جرائی) کے مقام پر بریک فیل ہو جانے سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔اس حادثہ کے نتیجہ میں نو افراد جاں بحق ہو اور 13 افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو نے امدادی کر کے میرپور ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 3 مزید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتلائی جا رہی ہے اور علاج معالجہ میں خون کی ضروریات کے پیش نظر جامعہ کشمیر کے طلبا کا ڈونیشن ونگ ہسپتال پہنچ گیا اور کمشنر میرپور نے حادثہ کے بارے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوِں کی عیادت کی عملہ کو بہترین طبی سہولیات کے بارے ہدایات دیں۔