لاہور(نمائندہ خصوصی) روس سے آنے والے تیل کے ریفائن ہونے کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں مارکیٹ میں آجانے کے بعد پٹرولیم مصنوعات 30 سے 40 روپے تک سستی ہو نے کا امکان ہے ۔روس سے پہلا جہاز پاکستان پہنچا ہے جبکہ ایک اور جہاز جلد ہی پاکستان پہنچے گا ، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو پاکستان رو س سے مزید 7 لاکھ بیرل تیل خریدے گا۔روسی تیل کو ریفائن کرنے کیلئے پی آر ایل، پارکو اپنا کردار ادا کریں گی تاہم اس حصہ لینے کیلئے ایک پرائیویٹ ریفائنری بھی دلچسپی رکھتی ہے جو کہ 80 فیصد خام تیل روس سے لینا چاہتی ہے تاہم اس کا نام ابھی سامنے نہیں آ سکا ہے۔