اسلام آباد ( نیٹ نیوز) وفاقی حکومت نے 25 لاکھ کے قریب دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایاکہ حکومت نے 25 لاکھ کے قریب دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے فیکسڈ ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔
انہوںنے کہاکہ بجٹ پر بحث کے دوران اراکین کی رائے سے بعض اقدامات میں معمولی رد وبدل ہو سکتا ہے اور جو کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، 30 ارب کے قریب ٹیکس لیکجز پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔